15 جولائی، 2024، 12:38 PM

قم المقدسہ میں عشرہ محرم الحرام کی مناسبت سے اردو زبان میں مجالس جاری+ تصاویر

قم المقدسہ میں عشرہ محرم الحرام کی مناسبت سے  اردو زبان میں مجالس جاری+ تصاویر

قم المقدسہ میں پاکستان، ہندوستان اور دوسرے ممالک سے اردو زبان بولنے والوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے جس کی وجہ سے حرم حضرت فاطمہ معصومہ (ص) کے جوار میں اردو زبان میں متعدد مجالس منقعد ہورہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں پاکستان، ہندوستان اور دوسرے ممالک سے اردو زبان بولنے والوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہے جس کی وجہ سے حرم حضرت فاطمہ معصومہ (ص) کے جوار میں اردو زبان میں متعدد مجالس منقعد ہورہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، حرم حضرت فاطمہ معصومہ ؑ، ہیئت سیدالشہداء العالمیہ، حسینیہ ابوالفصل العباس، حسینیہ بلتستانیہ سمیت دیگر امام بارگاہوں، گھروں اور دینی مدارس میں عزاداری سیدالشہداء جاری ہے جہاں مجالس سے پاکستان اور ہندوستان  کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے جید علمائے کرام خطاب کررہے ہیں۔

قم المقدسہ میں عشرہ محرم الحرام کی مناسبت سے  اردو زبان میں مجالس جاری+ تصاویر

حرم مطہر میں  دفتر قائد ملت جعفریہ کی جانب سے منعقدہ مجلس سے مولانا سید توقیر عباس کاظمی اور صحن فاطمیہ میں پاکستان کے معروف عالم دین علامہ جان علی شاہ کاظمی خطاب کررہے ہیں۔

قم المقدسہ میں عشرہ محرم الحرام کی مناسبت سے  اردو زبان میں مجالس جاری+ تصاویر

واضح رہے کہ حسینیہ بلتستانیہ میں منعقد ہونے والی مجالس میں اکثریت علماء کرام اور طلاب کی ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہر دن ایک عالم دین باری کے تحت خطاب کرتا ہے۔

روز عاشور اور تاسوعا قم میں مقیم اردو زبان بولنے والوں کی جانب سے  جلوس عزا بھی برآمد ہونگے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے حرم حضرت فاطمہ معصومہ (س)پہنچ کر اختتام پذیر ہونگے۔

قم المقدسہ میں عشرہ محرم الحرام کی مناسبت سے  اردو زبان میں مجالس جاری+ تصاویر

News ID 1925409

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha